مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرہئع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں سوائن فلو کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس وباء سے اب تک دس افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ سب سے زیادہ ہلاکتیں ممبئی سے متصل شہر پونے میں ہوئی ہیں جہاں پانچ لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔ یہ شہر اس وباء سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پونے میں دہشت کا ماحول ہے اور تمام سکول اور کالجز ایک ہفتہ کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔ وائرس سے ہلاک ہونے والوں میں سے دو افراد کا تعلق ریاست گجرات سے ہے جبکہ تین ہلاکتیں ممبئی میں ہوئی ہیں۔
آپ کا تبصرہ